(24 نیوز)ملکہ کوہسار مری میں مہنگا نان بیچنے والے ریسٹورنٹ کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ریسٹورنٹ کے مالک کی جانب سے 27 روپے والی نان 150 روپے میں بیچی جارہی تھی جس پر انتظامیہ نے ایکشن لیا اور مقدمہ مری کے مال روڈ پر واقع ریسٹورنٹ کے مالک کیخلاف درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ہوٹل کے مالک نے شہری کو 3 نان 450 روپے میں فروخت کئے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے نان کی سرکاری قیمت 27 روپے مقررکررکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کی بروقت کارروائی،پاکستان کا اہم شہر بڑی تباہی سے بچ گیا