ریستوران کے مالک سعودی شہزادے نے اپنے کھانوں سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایک سعودی شہزادے نے اپنے نئے کھولے گئے ریستوران میں کھانا پکانے اور صارفین کو پیش کرنے کے ویڈیو کلپس سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہیں شہزادہ نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز جو جدہ کے مکارم نجد ریستوران میں روایتی سعودی کھانوں مثلاً مندی، جریش، کبسہ، مطازیز، مرقوق، ھریسہ اور عریکہ پیش کرنے کیلئے شیف کا ایپرن پہنے عملے کے ساتھ شامل ہیں۔
View this post on Instagram
ایک ویڈیو کلپ میں شہزادہ نایف لکڑی کے کوئلے پر چکن پکا رہے اور ایک گاہک کو ریستوران کے غذا کے محفوظ ہونے کے معیار کے سرٹیفیکٹ کی وضاحت کر رہے ہیں۔
شہزادے نے کہاکہ نوجوان افراد مجھ سے کہتے ہیں، آپ نے یہ کیوں پہن رکھا ہے اور اس طرح کیوں کام کر رہے ہیں؟ یہ میرا کام ہے۔ میں اپنی ٹیم کے ساتھ کام میں شریک ہونا پسند کرتا ہوں۔ کام ایک اعزاز کی بات ہے، شرم کی نہیں اور کوئی نبی ایسا نہیں ہے جس نے بھیڑ بکریاں نہ چرائی ہوں- اپنے آپ پر کام کریں۔