(ویب ڈیسک)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کےلئے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو فٹ قرار دے دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹم ساؤتھی رواں ہفتے بھارت میں ورلڈکپ سکواڈ کو جوائن کریں گے،نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹم ساؤتھی دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری کے باعث سرجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں جبکہ ممکنہ طور پر فاسٹ بولر کائیل جیمی سن بھی بھارت میں ورلڈکپ سکواڈ کو جوائن کریں گے۔
خیال رہے کہ کائیل جیمی سن ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ نہیں تھے، اسی وجہ سے وہ وارم اپ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے،نیوزی لینڈ نے جمعہ کو پاکستان اور پیر کو جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنرپنجاب کے بھائی انتقال کر گئے