(ویب ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن کے کتے کماندڑنے ایک بار پھر ایک اور خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن کے 2 سالہ کتے کا نام کمانڈرہے جس کا تعلق جرمن شیفرہڈ نسل سے ہے جو وائٹ ہاس کے خفیہ سروس ایجنٹ کو اکثر کاٹ لیتا ہے۔
کمانڈرکے کاٹنے کا حال ہی میں واقعہ پیر کی رات کو پیش آیا جس نے خفیہ سروس ایجنٹ کو زخمی کیا ہے جس کا علاج وائٹ ہاس میں ہی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:نیا X وائرس، کورونا سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے، برطانوی ماہرِ صحت
کمانڈرکے وائٹ ہاﺅس کے ملازموں کو کاٹنے کا یہ 11واں واقعہ ہے جب کہ اس سے قبل کمانڈر کے کاٹنے کا واقعہ رواں سال جولائی میں پیش آیا تھا جس پر وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری نے الزام لگایا تھا کہ کمانڈرکے کاٹنے کی وجہ امریکی صدارتی محل کا دباﺅ ہے، جو پالتو کتے پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے، اس کی مزید تربیت کا سوچ رہے ہیں۔