سابق بھارتی بولر عرفان پٹھان نے چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا، پاکستان لسٹ سے باہر

بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئین انگلینڈ فیورٹ ٹیموں میں شامل ہیں: سابق بھارتی باؤلر

Sep 27, 2023 | 21:10:PM
سابق بھارتی بولر عرفان پٹھان نے چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا، پاکستان لسٹ سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے قومی ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور ٹیموں سے ہی باہر نکال دیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں پر تنقید کے نشتر چلانے والے سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے قومی ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور ٹیموں سے ہی باہر نکال دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر قومی کرکٹرز اور شائقین کرکٹ پر تنقید کرنے والے عرفان پٹھان نے اپنے چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا۔ انہوں نے بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو اپنی فیورٹ ٹیموں میں شامل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم کھلاڑی بڑے ٹورنامنٹ سے باہر

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم ایونٹ میں فیورٹ کے طور پر کھیلتی ہوئی دیکھائی دے گی، ٹیم میں تجربہ کار اور سینئیر کھلاڑیوں کی موجودگی اور ہوم ایڈوانٹیج سمیت مضبوط بیٹنگ، بولنگ لائن کیساتھ بھارت ٹاپ ٹیم ہے۔سابق آل راؤنڈر نے جنوبی افریقہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پروٹیز کی آئی سی سی ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی پیش کرنے کی تاریخ ہے اور انکی حالیہ کارکردگی بہت شاندار رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائٹ بال کرکٹ فارمیٹ میں انگلینڈ اپنے جارحانہ اور بے خوف انداز کیلئے جانا جاتا ہے، انکی بیٹنگ اور بولنگ لائن بہت زبردست ہے جو انہیں ٹورنامنٹ میں ٹاپ فور میں شامل کرتی ہے۔

آسٹریلیا کے حوالے سے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کینگروز کی آئی سی سی ایونٹس میں تاریخ کسی سے چھپی نہیں ہے، انکے پاس تجربہ کار ٹیم اور شاندار آل راؤنڈرز موجود ہیں جو کسی بھی وقت گیم کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر نے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو ایشیاکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد ٹاپ فور میں جگہ نہیں دی۔