پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل کتنے وارم اپ میچز کھیلے گی؟ پہلا میچ کب اور کس کے ساتھ ہو گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل 2 وارم اپ میچز میں حصہ لے گی اور اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔
شیڈول کے مطابق گرین شرٹس میگا ایونٹ سے قبل 2 وارم اپ میچز میں حصہ لے گی، پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، دونوں میچز حیدر آباد میں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیمی فائنل کھیل پائے گا یا نہیں؟ عرفان پٹھان نے بڑا دعویٰ کر دیا
ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔