پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل کتنے وارم اپ میچز کھیلے گی؟ پہلا میچ کب اور کس کے ساتھ ہو گا؟

Sep 27, 2023 | 21:40:PM

 (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل 2 وارم اپ میچز میں حصہ لے گی اور اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

شیڈول کے مطابق گرین شرٹس میگا ایونٹ سے قبل 2 وارم اپ میچز میں حصہ لے گی، پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، دونوں میچز حیدر آباد میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیمی فائنل کھیل پائے گا یا نہیں؟ عرفان پٹھان نے بڑا دعویٰ کر دیا

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

مزیدخبریں