کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 4 روپے 45 پیسے تک مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر، کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے سے 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہو گئی۔
کے۔الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا کی درخواست پر وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنرپنجاب کے بھائی انتقال کر گئے
300 یونٹ استعمال کرنے والے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 48 پیسے فی یونٹ جبکہ 301 یونٹ سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ 5 کلو واٹ سے زائد کے لوڈ والے صارفین کیلیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ جبکہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز کے لئے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہو جائے گا۔ کراچی کے صارفین کو اکتوبر اور نومبر میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔