پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں دراڑ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم میں دراڑ سامنے آگئی، پی ٹی آئی کے وکیل شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی کے وکیل اور ترجمان شعیب شاہین پر سنگین الزامات عائد کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے و کیل شیرافضل مروت نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل اور ترجمان شعیب شاہین کو غدار کہہ دیا۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں واحد غدار شعیب شاہین ہے،شعیب شاہین اپریل 2023 کے آخری ہفتے میں پراسرار طور پر ابھرے ،شعیب شاہین کو بنی گالہ میں قانونی کمیٹی اجلاس میں دیکھ کر حیران تھا ،شعیب شاہین اس سے قبل آئی ایل ایف یا پی ٹی آئی کی حصہ نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ شعیب شاہین کو پی ٹی آئی تک رسائی کا مطلب کچھ لوگون کی پشت پناہی ہے،شعیب شاہین کو فوجداری قانون کی اے بی سی نہیں آتی۔
شیر افضل نے مزید کہا کہ شعیب شاہین چیئر مین پی ٹی آئی کے کسی فوجداری مقدمے میں وکیل نہیں،شعیب شاہین نے خود کو وکیل ظٓاہر کرنا شروع کردیا، شعیب شاہین واحد شخص ہے جسے میڈیا پر بلیک لسٹ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 4 روپے 45 پیسے تک مہنگی
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات شعیب شاہین نے پی ٹی آئی قانونی ٹیم کی معلومات لیک کی، شعیب شاہین نے میری جان بھی خطرے میں ڈال دی تھی۔
شیرا افضل نے کہا کہ کل چیئر مین پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا، انہیں آگاہ کروں گا۔