ملتان ،سبق یادنہ کرنے پرقاری کا بچے کی زبان پرکیل رکھ کر تشدد،کیل حلق میں چلی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملتان میں سبق یادنہ کرنے پر قاری نے کمسن بچے کی زبان پرکیل رکھ کر تشدد کیا، بچے کے رونے اور گہرا سانس لینے پرکیل حلق میں چلی گئی۔
پولیس کے مطابق کمسن بچے ہارون نے سبق یاد نہیں کیا تو مدرسے کے قاری نے ایک کیل سزا کے طور پر اس کی زبان کے نیچے رکھ دی، اس پر بچہ درد سے رونے لگا تو کیل حلق کے اندر چلی گئی جس کے بعد بچے نے الٹیاں شروع کر دیں،بچے کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پیچیدہ آپریشن کرکے 6 سینٹی میٹر لمبی کیل نکال لی،ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد راؤ کے مطابق بچے کی حالت اب تسلی بخش ہے۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق مدرسے کے قاری کے خلاف تھانہ بی زیڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی قانونی ٹیم میں دراڑ پڑ گئی، شیر افضل مروت کے شعیب شاہین پر سنگین الزامات