تکنیکی وآپریشنل وجوہات، کراچی سے روانہ ہونےوالی پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایمن خان)تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی چند پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے ملتان جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 807،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310اورکراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306،302شامل ہیں۔
کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پروازپی کے 368اورکراچی سے سکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔