"قیدی نمبر804"لوٹ مارکرتے ہوئے پکڑاگیا  

Sep 27, 2024 | 10:17:AM
 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (کامران منہاس)کراچی میں شہریوں نے لوٹ مارکرتے قیدی نمبر804 کی ٹوپی پہنے ڈاکوکو دھرلیا۔

 ڈاکو کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی ہسپتال کے سامنے نقلی پستول اورقیدی نمبر 804 کی ٹوپی پہن کرساتھی سمیت لوٹ مار کررہا تھاکہ شہریوں نے پکڑلیاجس کے بعد مبینہ ڈاکو کی خوب درگت بنائی،بعدازاں اسے ساتھی سمیت پولیس کے حوالے کردیا۔

 پولیس کاکہناہے کہ گرفتارملزمان کے قبضے سے نقلی پستول بھی برآمدکرلی گئی ہے.

مبینہ ڈاکوؤں کوجناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے اوران کامزید کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے ۔