شوہرنے اہلیہ کی خواہش پوری کرنے کے لیے 13 ارب کا جزیرہ خرید لیا

Sep 27, 2024 | 10:59:AM
شوہرنے اہلیہ کی خواہش پوری کرنے کے لیے 13 ارب کا جزیرہ خرید لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دبئی کے ایک شیخ نے اہلیہ کی خواہش پوری کرنے کے لیے 13 ارب کا جزیرہ خرید لیا۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دبئی کے ایک شیخ کی اہلیہ سودی الندک نے اپنے فالوورز کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔

دبئی میں رہنے والی 26 سالہ برطانوی خاتون سودی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پرایک ویڈیو پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی،اپنی ویڈیو میں سودی نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے تقریباً 50 ملین امریکی ڈالر (بھارتی 418 کروڑ) (پاکستانی 13 ارب سے زائد) کا ایک نجی جزیرہ خریدا ہے تاکہ وہ بغیر کسی فکر کے ساحل سمندر پر بکنی پہن سکیں۔

سودی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا یہ ان کی اب تک کی بہترین سرمایہ کاری ہے،ویڈیو کا آغاز سودی اور اس کے شوہر جمال کے ساتھ ہوتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جمال اور سودی کی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ دبئی میں زیر تعلیم تھیں،اس کے بعد ویڈیو میں جمال کو ایک طیارے میں دکھایا گیا اور پھر ایشیا کے اس شاندار نجی جزیرے کا انکشاف ہوا جو انہوں نے اپنی اہلیہ کیلئے خاص طور پر خریداہے۔

وائرل ویڈیو پرکیپشن لکھا گیا تھا کہ آپ بکنی پہننا چاہتی تھیں اس لیے آپ کے کروڑ پتی شوہر نے آپ کے لیے ایک جزیرہ خرید کر دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ جوڑا اپنی لگژری زندگی فالوورز کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئرکرتا رہتا ہے۔