لیڈی گاگاایک مرتبہ پھر ماں بننے کی خواہش مند

38 سالہ امریکی گلوکارہ منگیترمائیکل پولانسکی کےساتھ نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں

Sep 27, 2024 | 11:21:AM

 (ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا نے ایک مرتبہ پھر ماں بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ لیڈی گاگا اپنے منگیتر مائیکل پولانسکی کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران لیڈی گاگا نے کہاہے کہ آپ جانتے ہیں میں محبت کر کے بہت خوش اور ایک خاندان بنانے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی گاگا اورمائیکل پولانسکی نے 2020ء میں ڈیٹنگ شروع کی تھی ، انہیں پہلی بار لاس ویگاس میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا،بعدازاں دونوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اعلان کردیا اور رواں سال جولائی میں لیڈی گاگا نے مائیکل پولانسکی کے ساتھ منگنی کی تصدیق کی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی لیڈی گاگا ماں بننے کے حوالے سے خواہش کا اظہار کر چکی ہیں،ماضی میں ان کا کہنا تھا کہ میں ماں بننا چاہتی ہوں، ہم ایک انسان کو اپنے اندر رکھ کر اسے بڑھاتے ہیں، پھر وہ دنیا میں آتا ہے اور پھر اس کی دیکھ بھال ہمارا کام ہوتا ہے۔

مزیدخبریں