اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر مزید سستا

Sep 27, 2024 | 11:36:AM

(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 254 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروبارکے دوران انڈیکس 81 ہزار403 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا، گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر تیزی رہی لیکن اختتام پر 589 پوائنٹس کی کمی ہوئی،گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ایک موقع 100 انڈیکس 658 پوائنٹس اضافے سے 82905 کی نئی ریکارڈ بلندی پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔

بعد ازاں انڈیکس 589 پوائنٹس نیچے آ گیا،گزشتہ روز انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 81 ہزار 657 پر کیا، 42 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب 66 کروڑ روپے رہی۔

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی، انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 50 پیسوں کی سطح پرٹریڈ کر رہا ہے۔

 گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ڈالر 277 روپے پر 69 پیسے پر بند ہواتھا۔

مزیدخبریں