(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں جلسے کیلئے دائر درخواست واپس لے لی۔
پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت آج ہونی تھی تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔