جویریہ عباسی نے نکاح کے کئی ماہ بعدشوہرکومداحوں سے ملوا دیا

تصاویر میں شادی کی رسومات ادا کرتےاور نکاح کے کاغذات پردستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے

Sep 27, 2024 | 11:51:AM
جویریہ عباسی نے نکاح کے کئی ماہ بعدشوہرکومداحوں سے ملوا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے نکاح کے کئی ماہ بعد اپنے شوہر کومداحوں سے ملوا دیا۔
اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرنئی تصاویرشیئر کیں جن میں انہیں اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹاگرام پرشیئرکی گئیں یہ تصاویراداکارہ کے نکاح کے دن کی ہیں،ان تصویروں میں جویریہ عباسی نے گہرے گلابی اور سنہری رنگ کا عروسی جوڑاپہن رکھاہے جبکہ اُن کے شوہرسفید رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں، تصاویر میں جویریہ عباسی کو اپنے شوہر کے ہمراہ شادی کی رسومات ادا کرتے، کیک کاٹتے، شیشہ دیکھتے اور نکاح کے کاغذات پردستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی، اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی کے ہمراہ بھی اپنی تصویریں شیئر کی تھیں،ان تصاویرمیں جویریہ کے نکاح میں شرکت کرنے والی دیگرشوبز شخصیات سمیت فیملی کے متعدد افراد کو دیکھا گیا تھا۔

جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997ء میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی تاہم 12 برس بعد 2009ء میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی،شمعون سے ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جس کی شادی انہوں نے گزشتہ برس کی تھی،جویریہ عباسی نے رواں سال 5 مئی کواپنی منگنی کا اعلان کیا تھا،انہوں نے پیرس کے ایفل ٹاور سے انگوٹھی پہننے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کا عندیہ دیا تھا۔