امریکہ میں ویزا فری انٹری، قطر پہلا خلیجی ملک بن گیا

Sep 27, 2024 | 12:14:PM
امریکہ میں ویزا فری انٹری، قطر پہلا خلیجی ملک بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گیس اور تیل کے ذخائر سے مالا مال دنیا کا چوتھا  امیر ترین خلیجی ملک قطر امریکہ میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کےہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر کے شہریوں کیلئے امریکہ میں داخلےکی ویزے کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔ امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کےبیان کے بعد قطر امریکہ میں ویزا فری انٹری کا حامل پہلا خلیجی ملک بن گیا ہے ۔

امریکی حکام نے بیان میں کہا کہ قطر ویزا سے استثنی کی سخت شرائط اور تقاضوں پر پورا اترتا ہے جس کے پیش نظر اسے ویزا فری ممالک میں شامل کیا گیاہے۔