نیب ترامیم کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف کیس، حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترامیم کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کیلئے طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے نیب ترامیم کےصدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیئے،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ صدارتی آرڈیننس ہنگامی صورتحال میں ہی جاری ہو سکتا ہے لیکن ترامیم پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان پر دباؤ ڈالنے کیلئے کی گئی۔
دائر درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا کہ قائم مقام صدر کی طرف سے آرڈیننس کا اجراء سیاسی مقاصد کیلئے کیا گیا ہے، نیب ترامیم سے بڑے بڑے ریفرنسز متاثر ہوں گے جس سے انارکی پھیلے گی،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب ترامیم کالعدم قرار دے۔