پبلک سروس کمیشن کے امتحانات ،پنجاب کے 7 شہروں میں دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے باعث پنجاب کے 7 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔لاہور ، راولپنڈی، سرگودھا ، فیصل آباد ، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں 28 اور29 ستمبر کو دفعہ 144 لاگو ہوگی ۔
پابندی کا اطلاق امتحانی مراکزکےگردصبح 8 سےشام ساڑھے4 بجےتک ہوگا، امیدواراورعملےکےعلاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہوسکے گا،امتحانی مراکزسے سو گز کے فاصلےتک نقل و حرکت پر پابندی عائد ہوگی۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن کےمختلف امتحانات کیلئے7شہروں میں25امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔