ڈپریشن کے علاج کے لیے دعااوردوادونوں ضروری، صحیفہ جبار خٹک

Sep 27, 2024 | 13:08:PM

(ویب ڈیسک)معروف ماڈل واداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ڈپریشن سے متعلق اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈپریشن کے مریضوں کوصرف روحانی علاج کے مشورے دینا بے بنیاد ہے۔

اداکارہ نے ایک انٹرویومیں کہاہے کہ لوگ اکثر انہیں نماز اور قرآن پاک پڑھنے کے مشورے دیتے ہیں، جو وہ پہلے ہی کر رہی ہیں،مگر اس کے باوجود مکمل صحت یاب نہیں ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تعلیم اورشعور کی کمی ہے،لوگ ہر بیماری کو مذہب سے جوڑ دیتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ نے دوا اور دعا دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کا حکم دیا ہے۔

صحیفہ جبارخٹک کا کہنا تھا کہ شفاء کے لیے اللہ نے ذرائع مہیا کیے ہیں اور ان کو نظرانداز کرنا غلط ہے۔

مزیدخبریں