نصرت ہدایت اللّٰہ کے ساتھ ڈیٹنگ،علی رحمٰن خان نے کسی بھی تعلق کی تردیدکردی

 آج تک اس شدت کی محبت نہیں ہوئی کہ کسی کے لیے روؤں،کچھ لوگ جوڑیاں بنانے میں ماہر ہیں

Sep 27, 2024 | 14:34:PM

(ویب ڈیسک)معروف ماڈل واداکارعلی رحمٰن خان نے کسی کے ساتھ بھی ڈیٹنگ اورتعلق میں ہونے کی تردید کر دی۔

 اداکار علی رحمٰن خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی تواس موقع پر انہوں نے شائقین و میزبان کے دلچسپ سوالات کے جواب دیئے۔

اداکارعلی رحمٰن خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے آج تک صرف اپنی جاندار اداکاری اور صلاحیتوں کی بنیاد پر انڈسٹری میں کام ملا ہے،میرے خیال میں میری آنکھوں کا رنگ مختلف ہونے پر آج تک مجھے کوئی کردار یا فائدہ نہیں ہوا۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکارعلی رحمان خان نے بتایا کہ مجھے آج تک اس شدت کی محبت نہیں ہوئی کہ میں کسی کے لیے روؤں،کچھ لوگ ڈیٹنگ کی افواہیں اورجوڑیاں بنانے میں بہت ماہر ہیں، کسی کے ساتھ بھی تصویر بنوانے اور بات کرنے پرمداح ایک کہانی گَھڑ لیتے ہیں،سوال پوچھ پوچھ کر مداح ہی اسٹوری بنا دیتے ہیں۔

 علی رحمٰن خان نے کسی بھی تعلق میں ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ محبت تو انسان دوستوں کے ساتھ بھی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرِ فٹنس نصرت ہدایت اللّٰہ نے اداکار علی رحمٰن خان کے ساتھ مرر سیلفی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے علی رحمٰن خان سے ڈیٹنگ کا اشارہ دیا تھا،اس سے قبل اداکار علی رحمٰن خان کا اداکارہ و ماڈل حریم فاروق کے ساتھ بھی نام لیاجاتا رہا ہے،دونوں فنکارایک ساتھ کئی پروجیکٹس میں کام کرچکے ہیں ۔

مزیدخبریں