اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج 

Sep 27, 2024 | 14:50:PM

(ویب ڈیسک) اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت لاہور کی سیشن عدالت نے خارج کر دی۔

نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے،ایف آئی آر کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی 2 ماہ کے لیے لی تھی،2 ماہ گزرنے کے بعد بھی اداکارہ نے 25 لاکھ روپے واپس کیے اور نہ ہی گاڑی۔

عدالت نے اداکارہ کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے شریک ملزم کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی۔

عدالت نے نازش جہانگیرکی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پرخارج کی ہے۔

مزیدخبریں