کراچی میں خواتین منشیات فروشوں کا راج سنسنی خیز انکشافات کردئیے

Sep 27, 2024 | 14:51:PM

کراچی(24 نیوز) کراچی میں ملیر سٹی تھانے کی حدود میں خواتین منشیات فروشوں کا راج، دس سے زائد خواتین منشیات کا نیٹ ورک چلارہی ہیں۔

24 نیوزنے بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون کی خفیہ فوٹیج حاصل کرلی ہے۔ منشیات فروش کو پکڑنا ہے تو چھاپے سے قبل پولیس اہلکاروں کے موبائل بند کرنا ہونگے تاکہ اطلاع نہ دے سکیں ۔خاتون منشیات فروش کے سنسنی خیز انکشاف سامنے آگئے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں منشیات مافیا بے لگام ہوگیا۔منشیات کی سپلائی میں خواتین ملوث نکلیں پولیس کی مبینہ چشم پوشی کی وجہ سے خوفناک کاروبار عروج پرپہنچ چکاہے ۔ملیر سٹی تھانے کی حدود غریب آباد گوٹھ میں دس سے زائد خواتین کا گروہ ہیروئن،آئس کرسٹل اور چرس کی سرعام فروخت کرنے لگاہے جن میں سمیرہ،نسیم عرف نسیمو،جمیلہ،آمنہ،شمع عرف شیمو،منیرہ،حنوک،نازو،حسینہ،فائزہ،فوزیہ اور ماہ نور شامل ہیں۔

ضرورپڑھیں:تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

 سمیرہ نے  انکشاف کرتےہوئے کہا ہے کہہ وہ صبح چھ سے شام سات بجے تک سرعام منشیات فروخت کرتی ہے۔ملزمہ نے تجویز دی کہ منشیات فروش کو پکڑنا ہے تو چھاپے سے قبل پولیس اہلکاروں کے موبائل فونزبند کرنا ہونگے۔سمیرہ کے مطابق منشیات خدابخش دیتا ہے ،اس کا شوہر بھی نشے کا عادی ہے ،پہلے منشیات نہیں بیچتی تھی اب بیچتی ہوں۔
پولیس کے مطابق کئی مرتبہ خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کرچکے ہیں مزید کاروائی بھی جاری ہے منشیات فروش غریب آباد گوٹھ کی تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوجاتے ہیں۔

مزیدخبریں