(24 نیوز) پاکستان میں مہنگائی کا جن قابو میں نہ آسکا ، ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچنے کے بعد آج فی تولہ قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کی معمولی کمی آئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 256 روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 226 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 2663 ڈالر فی اونس ہے۔