الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت چیلنج کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی مخصوص نشتوں پر 14 ستمبر کی وضاحت کو چیلنج کردیا۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز کی 14 ستمبر کی وضاحت پر نظر ثانی درخواست دائر کردی،نظر ثانی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے پر تاخیر کا ذمہ دار الیکشن کمیشن نہیں، 12 جولائی کے فیصلے کی وضاحت کے لیے 25 جولائی کو درخواست دائر کی، نظر ثانی درخواست پر سپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو وضاحت کا آرڈر جاری کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی دستاویز پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا، عدالت نے تحریک انصاف کی دستاویزات پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب نہیں کیا، وضاحت کی درخواست پر بعد میں پارلیمنٹ نے قانون سازی کردی ہے۔
الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ 14 ستمبر کی وضاحت پر نظر ثانی کرے۔