کنزہ ہاشمی کی ایک اوربھارتی گلوکار کے ساتھ میوزک ویڈیو

گلوکارجوش برار کے گانے "تیرے بنا نہ گزارا اے"کودونوں ممالک میں پسندکیاجارہا ہے

Sep 27, 2024 | 15:15:PM
کنزہ ہاشمی کی ایک اوربھارتی گلوکار کے ساتھ میوزک ویڈیو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی ایک اوربھارتی گلوکار کے ساتھ گانے کی ویڈیوریلیز کردی گئی۔

بھارتی گلوکارجوش برار کا گانا "تیرے بنا نہ گزارا اے"ریلیز ہوتے ہی چھا گیاہےجسے دونوں ممالک کے مداحوں کی جانب سے کافی سراہا جارہا ہے۔

کنزہ ہاشمی پاکستان میں بے شمارڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جن میں ان کی اداکاری کوبہت پسندکیاگیاہے،ان کی گزشتہ برس بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ بھی گانے"میرے ہوجاؤ" کی ویڈیوریلیزہوئی تھی اوراسے بھی کافی پسندکیاگیاتھا۔