9 مئی کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کارکنوں سمیت 18 ملزم بری

Sep 27, 2024 | 15:35:PM
9 مئی کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کارکنوں سمیت 18 ملزم بری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)نجی و سرکاری املاک پر دھاوا بولنے  کے الزام پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کارکنان سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا۔

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اقبال نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزمان پر نو مئی کو لنڈی کوتل میں احتجاج کا الزام تھا، ملزمان نے طورخم شاہراہ کو بند کرکے نجی وسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے احتجاج کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی تباہ کی ۔

پراسیکیوشن کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ تھانہ لنڈی کوتل میں 18 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کر کے ٹرائل شروع کیا گیا، دوران تفتیش ملزمان کے خلاف جرم ثابت نہیں ہوسکا۔

بعدازاں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تمام ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونےپر بری کردیا۔