(24نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکارسیف علی خان کا کہنا ہے کہ میں منفی چیزوں میں نہیں پڑنا چاہتااس لیے سوشل میڈیا سے دورہوں،یہ میرے جیسے لوگوں کے لیےخطرناک ہے۔
سیف علی خان کاشماربالی ووڈ کے صف اوّل کے اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن وہ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود نہیں ہیں۔
سیف علی خان نے ایک بھارتی چینل کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں منفی چیزوں میں نہیں پڑنا چاہتا اس لیے سوشل میڈیا سے دور رہتا ہوں،سوشل میڈیا مجھ جیسے لوگوں کے لیے خطرناک ہے۔
سیف علی خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں سوشل میڈیا آپ کا بہت سا وقت لے لیتا ہے جبکہ اسی وقت کو کسی مثبت کام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے،میں کبھی کبھار آدھے گھنٹے کے لیےانسٹاگرام دیکھتا ہوں اوراس پرآنے والے عجیب عجیب پیغامات پڑھتا ہوں،میری بیوی مجھے کہتی ہے کہ آپ ٹھیک چیزوں کو فالو نہیں کررہے۔
بالی ووڈکے چھوٹے نواب نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کبھی نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے،مجھے سوشل میڈیا اس لیے پسند نہیں کیونکہ یہ میرے جیسے لوگوں کے لیے خطرناک ہے،میں منفی باتوں سے دوررہنا چاہتا ہوں اسی لیے سوشل میڈیا میرے لیے نہیں ہے۔