بالی ووڈ کی ہاررکامیڈی فلم "بھول بھلیاں 3"کاسنسنی خیز ٹیزر

Sep 27, 2024 | 16:10:PM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ہاررکامیڈی فلم "بھول بھلیاں 3"کاسنسنی خیز ٹیزرریلیزکردیا گیا۔

ٹی سیریز نے اپنے یوٹیوب چینل پر تقریباً دو منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کی جس میں کارتک آریان، ٹرپتی ڈمری اور ودیا بالن کو فلم  کے ٹیزرمیں دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو کا آغاز ودیا بالن کے وائس اوور سے ہوتا ہے جب وہ ایک عورت کو اپنا تخت دوسرے شخص کو دینے پر کچھ بولتی ہیں،ودیا کی اس فلم میں مونجولیکا کے طور پر ہی واپسی ہوئی ہے جسے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ تم اسے کتنی بارمجھ سے چھینو گے؟ یہ میرا تخت ہے،میرا۔

ٹیزر میں کارتک آریان اور ترپتی ڈمری کے درمیان رومانس کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے، ہارر کامیڈی فلم کے ٹیزر میں راجپال یادو،سنجے مشرا اور اشونی کالسیکر بھی شامل ہیں۔

"بھول بھلیاں"سب سے پہلے 2007 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں اکشے کمار کے ہمراہ ودیا بالن اور امیشا پٹیل مرکزی کرداروں میں نظر آئی تھیں،بعد ازاں 2022 میں فلم کا دوسرا پارٹ ریلیز ہوا جس میں کارتک آریان، تبو اور کیارا اڈوانی نے مرکزی کردارکئے تھے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق"بھول بھلیاں 3"میں ودیا بالن کی واپسی اور مادھوری ڈکشٹ کی شمولیت فلم کی دلچسپی کو مزید بڑھا رہی ہے ،فلم کی ہدایات انیس بزمی نے دی ہیں جبکہ اسے پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز کے بینر تلے دیوالی کے موقع پریکم نومبرکوریلیزکیاجائے گا۔

مزیدخبریں