سری لنکن کامندو مینڈس نے بابراعظم کا 2سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سری لنکن بلے باز کامندو مینڈس نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کا 2سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔
گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن بیٹر نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کیخلاف نصف سنچری سکور کرکے سرانجام دیا اور بابراعظم کے ٹیسٹ ریکارڈ کو برابرکیا۔
مینڈس نے ٹیسٹ کرکٹ میں لگاتار آٹھویں نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کیا، یہ کارنامہ بابراعظم نے سال 2022میں سرانجام دیا تھا،سری لنکا کیلئے پہلے 8ٹیسٹ میچوں میں 50یا اس سے زائد سکور کرنے والے کامندو مینڈس پہلے بیٹر ہیں۔
سری لنکن بلے باز نے سعود شکیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو اس سے قبل 7 لگاتار 50سے زیادہ سکور کے ساتھ یہ ریکارڈ رکھتے تھے،مینڈس نے سری لنکا کیلئے 2022ءمیں آسٹریلیا کے خلاف گال میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے عمدہ 61رنز بنائے جس سے سری لنکا کو اننگز کی فتح حاصل کرنے میں مدد ملی۔
شاندار آغاز کے باوجود مینڈس تقریبا 2سال تک ٹیسٹ ٹیم سے باہر رہے تاہم رواں برس بنگلادیش کے خلاف سیریز میں انکی ٹیم میں واپسی ہوئی اور مسلسل 8 میچز میں آٹھویں نصف سنچری بناکر بابراعظم کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔