پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈاپور قیادت کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی لیاقت باغ میں احتجاج سے متعلق حکمت عملی ترتیب دیدی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا( کے پی کے) علی امین گنڈا پور احتجاج کی قیادت کرینگے، اسلام آباد سے پی ٹی آئی قیادت قافلوں کی صورت میں لیاقت باغ جائے گی،پی ٹی آئی کی کارکنان کو 2 بجے لیاقت باغ پہنچنے کی ہدایت کی گئی،راستوں کی بندش کی صورت میں جو جہاں تک پہنچے گا وہیں احتجاج ہو گا،راولپنڈی،اسلام آباد،شمالی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے قافلے راولپنڈی آئیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتاریوں کی صورت میں انصاف لائرز فورم(آئی ایل ایف) قانونی معاونت دیگا،وکلاء کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کردی گئیں،پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو راستوں کی بندش کی صورت میں متبادل راستوں کاپلان بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
قبل ازیں پی ٹی آئی نےراولپنڈی میں احتجاج کے حوالے سے کارکنان کو ہدایات جاری کردیں تھی، 28 ستمبر کو احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی نے راولپنڈی کے لیاقت باغ مری روڈ پر کارکنان کو پہنچنے کی ہدایت کی ہے ،شمالی پنجاب کے تمام عہدیداران کو ٹاسک سونپ دیے گئے،شمالی پنجاب کے 10 اضلاع کے تمام ایم این اے اور ایم پی ایز کو 100 کارکنان ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اور مقامی رہنماؤں نے مختلف امور کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی جمعہ کے دن اپنے کارکنان کو لا کر راولپنڈی میں پہنچائیں گے،مقامی رہنماؤں کی جانب دوسرے اضلاع سے آنے والے کارکنوں کی رہائش اور کھانے کا بندوبست کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہر بھر کے تمام ہوٹلز اور سرائے کی نگرانی شروع کردی، پولیس کے رات گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے،پولیس نے بھی مری روڈ اور دیگر جگہوں پر ہوٹل مالکان کو تنبیہ کر دی، جس ہوٹل سے پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتار ہوئے ہوٹل مالک کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختونخوا کا بیڑا غرق کر دیا :فیصل کریم کنڈی