قرض منظوری کے نتائج آنے لگے ، ڈالر مزید سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )آئی ایم ایف سے قرض منظوری کے نتائج آنے لگے ، انٹر بینک میں مسلسل دوسرے روز ڈالرسستا ہو گیا۔
انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے بعد روپے پر پڑنے والا بوجھ آہستہ آہستہ ہٹنے لگا ہے ،سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 277.69 روپے سے کم ہوکر 277.64 روپے پر بند ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر15 پیسے سستا ہوکر 280.15 روپے کا ہو گیا ،یورو 43 روپے اضافے سے 311.11 روپے پر آگیا ،برطانوی پاؤنڈ 73 پیسے اضافے سے 373.22 روپے کا فروخت ہواجبکہ یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 76.08 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 74.28 روپے کا ہوگیا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج دوسرے روز کاروبار کا منفی اختتام ہوا ہے ،100 انڈیکس 365 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا ،100 انڈیکس 81ہزار 292 کی سطح پر بند ہوا ،آج 12 ارب روپے مالیت کے 33 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔