انہو ں نے جلسے کیلئے این او سی نہیں دینا ،اب صرف احتجاج کریں گے ،عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیں جلسے کیلئے این او سی نہیں دینا ، دیا بھی تو شہر سے باہر کا دیں گے اور 6 بجے کا وقت دیکر سڑکیں بلاک کر دیں گے ، ہم اب احتجاج کریں گے ۔
بانی پی ٹی آئی کا اڈیالا جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ جو ہو رہا ہے یہ تین ایمپائرز اور تین کھلاڑی بھی ہیں ،چوتھی ان کے ساتھ پی ڈی ایم ملی ہوئی ہے ،ان سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے ،قاضی فائز عیسی نے پہلے سے ہی توسیع کا منصوبہ بنا رکھا تھا ،ہمارا انتخابی نشان لینے کا چیف جسٹس کا فیصلہ جانبدارانہ تھا ،سپریم کورٹ کے ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے میں یہ واضح کر دیا ہے ،چیف جسٹس نے پہلے الیکشن فراڈ کو تحفظ دیا اب یہ پی ٹی ائی کی نشستیں چھیننا شروع ہو گیا ہے ،قاضی فائز عیسی توسیع کے مفاد میں پی ٹی آئی کو کرش کر رہا ہے ۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی فیملی جماعتیں ہیں ان کے پارٹی الیکشن کو کوئی نہیں پوچھتا ،ہمارے تین پارٹی انتخابات کالعدم کر دیئے گئے ،چیف الیکشن کمشنر کو پتہ ہے کہ جس دن الیکشن فراڈ کھلا اس پر ارٹیکل سکس لگے گا ،چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں دونوں کا مفاد توسیع میں ہے ،اگر چیف جسٹس بے قصور تھا تو پنڈی کے کمشنر کے بیان کے بعد اسے کیوں نہیں بلایا ،چیف جسٹس راولپنڈی کے کمشنر کے اغوا پر بات نہیں کرتا کیونکہ اس کا نام بھی بیچ میں ہے ،کس ملک میں کمشنر کو اغوا کیا جاتا ہے ،چیف جسٹس نے ٹربیونلز کی بجائے الیکشن کمیشن کے امپائرز کا فیصلہ کروا دیا تاکہ دو تہائی اکثریت حکومت کو دی جا سکے ۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس اب 63 اے کے پیچھے پڑ گیا ہے تاکہ فلور کراسنگ کو جائز قرار دیا جا سکے اور انہیں توسیع مل سکے،دنیا کے کسی چیف جسٹس نے ایسا نہیں کیا جو پاکستان کے چیف جسٹس کر رہے ہیں ،چیف جسٹس جیسی حرکتیں کررہا ہے مجھے وہ ذہنی طور پر تندرست نہیں لگتا ،تھرڈ امپائر بھی توسیع چاہتا ہے اس کے لیے اسے پی ڈی ایم کی ضرورت ہے ،ؤان کو پاور میں رہنے کیلئے ایک دوسرے کی ضرورت ہے ،اپنے اقتدار کے لیے یہ سپریم کورٹ قانون کی بالادستی اور جمہوریت ملک کے نظام کو تباہ کر رہے ہیں ،ملک تباہ ہوتا ہے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ان سب کی جائیدادیں اور پیسہ باہر ہے قوم ایک ایک ڈالر کی بھیک مانگ رہی ہے ۔
جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں اخلاقیات کا قتل ہو رہا ہے ادارے تباہ ہو چکے ہیں ،انہوں نے ہمیں این او سی نہیں دینا ہم احتجاج کریں گے ،این او سی دیا بھی تو انہوں نے ہمیں شہر سے باہر بھیج دینا ہے اور6 بجے کا وقت دے کر سڑکیں بلاک کر دینی ہیں،ہم اسلام اباد اور مینار پاکستان پر بھی احتجاج کریں گے ،پاکستان کے لیے اب شہریوں اور قوم کو نکلنا پڑے گا ،اب صرف احتجاج کریں گے ،قوم اور نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ اپنے ملک اور مستقبل کے لیے نکلیں ،10 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں ،ایس ائی ایف سی کو سرمایہ کاری کے لیے بنایا گیا تھا مگر پیسہ ملک سے باہر جا رہا ہے،
یہ اپنی ذات کے لیے ملک کو تباہ کر رہے ہیں انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔