طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں ملوث مزید 2 ملزمان گرفتار

Sep 27, 2024 | 17:43:PM

(عرفان ملک )خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، لاہور پولیس نے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جاوید بٹ کے قتل میں ملوث دو مزید ملزمان ثمر گل اور شیراز خان  کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا ہے ، دونوں ملزموں نے گرفتار شوٹرز اظہر اور الیاس کو پناہ دی تھی ،ملزمان نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ مفرور ملزم عارف نے اظہر اور الیاس کو اسلحہ ڈیلر اکرم خان کے پاس بھیجا تھا،اکرم خان نے دونوں شوٹرز کو خیبر پختوخواہ ثمر اور شیراز کے پاس بھیجا تھا،پولیس کو اسلحہ ڈیلر اکرم خان کی بھی تلاش ہے ،گرفتار ملزموں سے "پینل آف آفیسرز" تفتیش کررہے ہیں۔

مزیدخبریں