ڈسکہ: آسمانی بجلی گرنے سے 40سالہ شخص جاں بحق

Sep 27, 2024 | 18:04:PM

(24 نیوز) ڈسکہ کے نواحی علاقے گلوٹیاں خورد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے سے 40 سالہ بابر جاں بحق ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈسکہ کے نواحی علاقے گلوٹیاں خورد کا بابر نامی 40 سالہ رہائشی قبرستان سے دعا مانگ کر واپس گھر جا رہا تھا کہ اچانک موسم کی خرابی کے باعث آسمانی بجلی گری، بجلی گرنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کا سوالنامہ اپلوڈ کرنے کا حکم

ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا, اس ناگہانی حادثے پر علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی ہے۔

مزیدخبریں