گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کڑور ہرجانے کا کیس دائر

Sep 27, 2024 | 18:25:PM

(عامرشہزاد) وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین نے  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کڑور ہرجانے کا کیس دائر کیا ہے۔ 

فیصل امین کا موقف ہے کہ گورنر نے نجی ٹی وی شو میں وزیراعلیٰ اور مجھ پر صوبے میں کرپشن کے الزامات لگائے،دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ علی امین اور ان کے والد کا علاقے میں ایک سیاسی ساکھ ہے ،بے بنیاد الزامات کی وجہ سے ہماری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا،علی امین گنڈاپور صوبے کا وزیراعلی ہے، ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ 

ان کا مزید کہنا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کو معافی مانگنے کے لیے لیگل نوٹس بھی بھیجا تھا،گورنر نے لیگل نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا اس لئے عدالت میں کیس دائر کیا، 

واضح رہے کہ دعویٰ کیس میں گورنر خیبرپختونخوا،  نجی ٹی وی اور ٹاک شو کے میزبان سلیم صافی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی  پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع مقرر

مزیدخبریں