پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان ) انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) کی جانب سے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض منظور کیا گیا ہے اور اب خبر آئی ہے کہ قرض کی پہلی قسط بھی پاکستان کو موصول ہو گئی ہے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف سے 7ارب ڈالر کے قرض کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے ،آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط ایک ارب 2کروڑ 69 لاکھ ڈالر سٹیٹ بینک کو منتقل کر دی گئی ہے،پہلی قسط کی رقم سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کےذخائر میں 3اکتوبر کےڈیٹامیں شامل ہوں گے۔