راولپنڈی: پی ٹی آئی کا احتجاج، میٹرو بس سروس معطل، اسلام آباد میں بحال رہے گی

Sep 27, 2024 | 20:22:PM

(ارشاد قریشی) راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی جبکہ اسلام آباد میں سروس بحال رہے گی۔

لیاقت باغ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر معطل کر دی گئی، حکام کے مطابق، راولپنڈی صدر اسٹیشن سے آئی جے پی تک میٹرو بس سروس بند کر دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بحال رہے گی، اسلام آباد کے آئی جے پی روڈ سے پاک سیکریٹریٹ تک میٹرو بسیں معمول کے مطابق چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کیجانب سے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز تعینات

میٹرو حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انتظامیہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں