آندھی،گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری،محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

Sep 27, 2024 | 20:49:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب اور اسلام آباد سمیت ملک کے  بیشتر علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے آج رات خیبر پختونخواہ ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی  جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،اس دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع  جبکہ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔

 ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں آندھی  اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے ،خیبر پختونخوا کے علاقے چترال ، سوات ،شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، بونیر ،مالاکنڈ ، دیر،  باجوڑ، مہمند، خیبر ،کوہستان، اورکزئی ,کرم کوہاٹ ، ہنگو،کرک ، بنوں، لکی مروت ،وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، فیصل آباد، اوکاڑہ، شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور گردونواح میں  جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش  اور ژالہ باری کا امکان ہے، بھکر، لیہ ،جھنگ، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے تاہم رات میں تھرپارکر ، عمر کوٹ اور گردو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک اور بارش کا قوی امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: مختلف شہروں میں کئی ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار

مزیدخبریں