کانپور ٹیسٹ میں بھارتی مداحوں کا بنگلہ دیشی فین پر تشدد ،ہسپتال منتقل

Sep 27, 2024 | 21:13:PM

(24 نیوز )بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کانپور میں ہونے والے دو سرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھارتی مداحوں نے بنگلہ دیشی فین کی درگت بنا ڈالی ، پولیس نے بیچ بچاؤ کے بعد متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق سٹیڈیم میں موجود بنگلہ دیش ٹیم کے مداح کو بھارتی مداحوں نے بدترین کا تشدد کا نشانہ بنایا،صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے پولیس کو درمیان میں آنا پڑا جس کے بعد زخمی ہونے والے بنگلہ دیشی مداح ٹائیگر روبی کو ہسپتال لے جایا گیا،ابتدائی طور پر اس لڑائی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، بنگلہ دیشی مداح سٹینڈ سی میں بیٹھا تھا اور اس نے شیر سے مماثلت والا لباس پہنا ہوا تھا،اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں تاہم بنگلہ دیشی مداح پر تشدد کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے،واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔

مزیدخبریں