دیپیکا پڈوکون کے گلابی جوتے میں بس کا سفر کیوں کیا؟ یووراج سنگھ نے دلچسپ انکشاف کر دیا

Sep 27, 2024 | 21:37:PM

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دیپیکا پڈوکون کے گلابی جوتوں میں بس کا سفر کیا، اس دلچسپ انکشاف سے مداحوں میں ہلچل مچ گئی۔

بھارت کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے 2007 میں پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں یووراج نے بتایا کہ اُس وقت ان کی گرل فرینڈ، جو ایک مشہور اداکارہ تھیں، نے ان کے منع کرنے کے باوجود آسٹریلیا میں ان کا پیچھا کیا۔

یووراج نے کہا کہ ان کا کیرئیر اُس وقت مشکلات کا شکار تھا، جبکہ ان کی اداکارہ گرل فرینڈ ایڈیلیڈ میں شوٹنگ کر رہی تھیں اور وہ کینبرا میں تھے، انہوں نے انہیں کھیل پر توجہ دینے کی درخواست کی، مگر وہ بس کے ذریعے کینبرا تک ان کے پیچھے آ گئیں، یووراج کے مطابق صبح جانے کی تیاری کے وقت ان کے جوتے غائب تھے، جس پر اداکارہ نے انہیں اپنی پنک جوتیاں پہننے کی پیشکش کی اور وہی جوتے پہن کر وہ بس تک گئے۔

یہ واقعہ وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کا نام دیپیکا پڈوکون بتایا، دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران یووراج سنگھ اور دیپیکا کے درمیان تعلقات تھے، دیپیکا 2008 میں آسٹریلیا میں فلم ’بچنا اے حسینو‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ کیا؟ سیف علی خان کھل کر بول پڑے

یاد رہے کہ یووراج سنگھ کی شادی اداکارہ ہیزل کیچ سے ہوئی ہے اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

مزیدخبریں