پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عادل خان بازئی نے ن لیگ میں شمولیت کی تردید 

Sep 27, 2024 | 22:27:PM
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عادل خان بازئی نے ن لیگ میں شمولیت کی تردید 
کیپشن: ایم این اے عادل بازئی,فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عادل خان بازئی نے ن لیگ میں شمولیت کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ کوئٹہ سے پی ٹی آئی  کے ایم این اے عادل بازئی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے، اس پر رکن قومی اسمبلی نے واضح الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حمایت سے رکن قومی اسمبلی بنا ہوں، سنی اتحاد کونسل میں وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا ہے، ن لیگ میں شمولیت کی کوئی دستاویز جمع نہیں کرائی، عادل بازئی کا مزید کہناتھا کہ میڈیا سے گزشتہ کئی ماہ سے میری شمولیت کے بارے میں غلط خبریں چل رہی ہے، میں تحریک انصاف میں تھا، ہو اور رہونگا۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل پر کرتب دکھانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا