اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کواربوں کا نقصان

Apr 28, 2021 | 00:00:AM

(24 نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا اور لاک ڈاﺅن کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کو ترجیع دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 389.90پوائنٹس کی کمی سے45292.87پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں 47.59فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو54ارب17کروڑ79لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 10.33فی صدکم رہا۔
 گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لی گئی جس کے باعث ابتدائی اوقات میں تیزی کا رجحان رہا اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 45936پوائنٹس کی بلند سطح پرگیاتاہم بعد ازاں متوقع لاک ڈاون سے کاروبار متاثر ہونے کے خدشات کے باعث حصص فروخت کا دباو¾ بڑھ گیا اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 45161پوائنٹس کی نچی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 389.90پوائنٹس کی کمی سے45292.87پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔
جب کہ کے ایس ای30انڈیکس217.01پوائنٹس کی کمی سے18580.29پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس210.73پوائنٹس کی کمی سے 30635.26پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طورپر395کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 188کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 191میں کمی اور16میں استحکام رہا۔
مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب31ارب24کروڑ27لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب77ارب6کروڑ48لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے رفحان میظ 100روپے کے اضافے سے9899روپے اورنیسلے پاکستان90.50روپے کے اضافے سے5840.50روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو38.01روپے کی کمی سے1499.99روپے اورشیزان انٹر26.52روپے کی کمی سے327.14روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی ایف آئی اے نے نیا پینڈروابکس کھول دیا۔۔حکومت کو مشکلات؟

مزیدخبریں