کورونا ہے تو کیا ہوا۔۔شا دی تو کر نی ہے۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں منفرد واقعہ پیش آیا جب دلہن نے عروسی لباس کے بجائے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس پہن کر وائرس سے متاثرہ شخص سے شادی کی۔
تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب بھارت کی جنوبی ریاست کے ہسپتال کے وارڈ میں مختصر پیمانے پر منعقد ہوئی۔اس جوڑے کی شادی 25 اپریل کو ریاست کیرالہ کے الاپوژا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں ڈسٹرکٹ کلیکٹر کی اجازت کے بعد ہوئی۔
مزید پڑھیں:جنا ب صدر امریکہ۔۔پلیز ہیلپ۔۔پریانکا چو پڑا کا ٹویٹ
ابھیرامی نامی دلہن کی شادی سرتھمن ایس نامی شخص سے ہوئی جو خود کورونا کا شکار تھے۔شادی کی تقریب میں کورونا سے متاثرہ دولہے کی والدہ اور ایک قریبی رشتے دار شریک ہوئے، اس موقع پر دلہا دلہن نے پھولوں کے بجائے ایک دوسرے کو تُلسی کے پتوں کے ہار پہنائے۔دونوں کی شادی ایک برس قبل طے ہوئی تھی تاہم سرتھمن ایس جو خلیجی ملک میں ملازمت کرتے ہیں انہیں اور ان کی والدہ کو شادی سے چند روز قبل ہی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔تاہم 14 اپریل کو انہیں اور ان کی والدہ کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہوا تھا۔ دولہے اور ان کی والدہ، دونوں کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہیں ہسپتال کے کووڈ وارڈ میں داخل کروایا گیا تھا۔
چونکہ دونوں خاندان پہلے سے طے شدہ خاص وقت پر ہی شادی کا انعقاد چاہتے تھے اس لیے انہوں نے ہسپتال ہی میں شادی کی رسومات ادا کرنے کی اجازت کے لیے حکام سے رجوع کیا۔جس کے بعد ڈسٹرکٹ کلیکٹر اور ہسپتال حکام نے کووڈ پروڈکولز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی تھی۔
Kerala: A couple tied knots at Alappuzha medical college and hospital today, with the bride wearing a PPE kit as the bridegroom is #COVID19 positive. The wedding took place at the hospital with the permission of the District Collector. pic.twitter.com/2IdsRDvcHZ
— ANI (@ANI) April 25, 2021
یہ بھی پڑھیں: اتنا کورونا۔۔مودی بھارت کو تباہی کے دہانے پر لے آئے۔۔آسٹریلوی اخبار