مجھے کہاجاتاتھا کہ فلاں کو پکڑو۔۔۔سابق ڈی جی ایف آئی اے نے نیا پینڈروا بکس کھول دیا

Apr 28, 2021 | 00:21:AM

(24 نیوز)سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے حکومت پر سیاسی انتقام اور اداروں پراثرانداز ہونے کا انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا جاتا تھا کہ فلاح فلاح شخص کو گرفتار کرکے مقدمات بنائو، چیف ایگزیکٹو کازیادہ تر زور نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناءکو گرفتار کرنے پر تھا۔خورشید شاہ، مصطفی نوازکھوکھر کی گرفتاری پر زور دیا گیا۔
سابق ڈی جی ایف آئی نے کہا کہ مریم اورنگزیب، خواجہ آصف کی گرفتاری کیلئے بھی زور دیا جاتا تھا۔مجھے کہا گیا کہ اسفند یار ولی، امیر مقام وغیرہ کو کیوں نہیں پکڑتے،میں نے کہا کہ کوئی شکایت ہو، ثبوت ہو، انکوائری ہو گی پھر گرفتاری ہو گی۔
بشیر میمن کا کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹو نے مجھ سے کہا کہ میں  نے نیب میں ایک کال کی اور گرفتاری ہوگئی ،یہ ہوتی ہے وفاداری۔
 سابق ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ جسٹس فائر عیسیٰ کیخلاف کیس بنانے کیلئے مجھے وزیراعظم کے دفتر بلا یا گیا،وزیراعظم نے کہا اس کیس میں ہمت کرنا۔فروغ نسیم نے کہا جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف کیس میں خود لڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ محمد بن سلمان کسی کو جو کہتا ہے وہ کرتا ہے۔میں نے کہا سعودی عرب میں بادشاہت ہے۔پاکستان میں جمہوریت ہے صرف گرفتار کرنا نہیں جرم ثابت کرنا ہوتا ہے۔
بشیر میمن نے کہا کہ ن لیگ والے مجھے جانتے بھی نہیں،نوازشریف سے بحیثیت وزیراعظم ائیرپورٹ پر پروٹوکول میں ملاقاتیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کواربوں کا نقصان

مزیدخبریں