عروسہ ارشد برطانیہ کی پہلی حجاب پہننے والی خاتون فائر فائٹر بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نوٹنگھم کی 27 سالہ عروسہ ارشد برطانیہ کی پہلی حجاب پہننے والی خاتون فائر فائٹر بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی فائر فائٹر بننا چاہتی تھیں ۔ہماری کمیونٹی میں فائر فائٹرز کے بارے میں کم ہی بات کی جاتی ہے۔ابھی بھی بہت سے لوگ فائر فائٹرز کے بارے میں دقیانوسی خیالات رکھتے ہیں اور جب وہ مجھ جیسے لوگوں کو دیکھتے ہیں تو پریشان ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا ہے تو کیا ہوا۔۔شا دی تو کر نی ہے۔۔ویڈیو وا ئرل
وہ کہتی ہیں ’یہ بہت عجیب ہے کہ میں بچپن میں فائر فائٹر بننے کا جو خواب دیکھتی تھی آخر کار وہ پورا بھی ہو گیا۔عروسہ ارشد کو امید ہے کہ انھیں دیکھنے کے بعد بہت سی دوسری مسلم خواتین بھی اس شعبے میں آئیں گی ۔مجھے فخر ہے کہ میں رکاوٹیں توڑنے میں کامیاب رہی اور خواتین، خاص طور پر حجاب پہننے والی ان خواتین کے لیے دروازہ کھول سکی جو فائر فائٹر بننا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:روس نے اٹلی کے سفارتکار کو بے دخل کردیا