پاکستان میں پہلی بار کورونا سے اموات 200 کا ہندسہ عبور کرگئیں

Apr 28, 2021 | 09:10:AM
پاکستان میں پہلی بار کورونا سے اموات 200 کا ہندسہ عبور کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی  کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید 201 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5 ہزار 292 نئے کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 230 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 207 ہے اور 7 لاکھ 4 ہزار 494 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں8 ہزار 224 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار 624، صوبہ خیبر پختونخوا 3 ہزار 201، دارالحکومت اسلام آباد 675، گلگت بلتستان 105، صوبہ بلوچستان میں 233 اور آزاد کشمیر میں 468 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 74 ہزار 131، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 15 ہزار 596، پنجاب 2 لاکھ 96 ہزار 144، سندھ 2 لاکھ 80 ہزار 356، بلوچستان 21 ہزار 945، آزاد کشمیر 16 ہزار 779 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 280 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا میں کوئی نہ اپنا۔۔۔ 4بھارتی مسلمان800 سے زائد ہندؤں کی آخری رسومات ادا کرچکے