(24نیوز)کراچی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کے تحت متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی لگادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں کی یونین کونسلوں اور بلاکس میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔جس کے مطابق ضلع وسطی کے چار ٹاونز گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ 27 اپریل سے 11 مئی تک ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان چاروں ٹاؤنز میں کورونا کے 58 مریض موجود ہیں، ضلعی ہیلتھ افسر کی جانب سے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کے بعد مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد لازمی ماسک پہنیں گے، متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔مذکورہ علاقوں میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک طرف کورونا کا قہر۔۔دوسری طرف زلزلہ۔۔ بھارت لرز اٹھا