کراچی : بینک سے رقم نکلوانے والا شہری لٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کوڈاکو نے لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر نجی بینک سے رقم نکلوانے والے شہری سے ڈاکو 9 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔شہری بینک سے 9 لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر کمپیوٹر مارکیٹ میں داخل ہوا تو ڈاکو بھی پیچھا کرتے ہوئے آگئے، ڈاکوؤں نے شہری سے نوٹوں سے بھرا تھیلا چھین لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے شہری زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، زخمی شہری کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے طارق روڈ پر نجی بینک سے نکلنے والے شہری کو لوٹ لیا گیا تھا، شہری نے 20 لاکھ روپے کیش کروائے تھے، ملزم رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کوروناخطرات۔۔کراچی کےمخصوص علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی